۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
امام موسیٰ صدر کی شریک حیات خانم پروین خلیلی انتقال کر گئیں

حوزہ/ لبنان کی سپریم شیعہ کونسل کے بانی امام موسی صدر کی اہلیہ «پروین خلیلی» انتقال کرگئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی سپریم شیعہ کونسل کے بانی امام موسی صدر کی اہلیہ «پروین خلیلی» انتقال کرگئیں۔

امام موسی صدر نے نجف اشرف ميں تعلیم کے دوران ١٩٥٦ء میں مرحوم شیخ عزیز اللہ خلیلی کی بیٹی پروین خلیلی کے ساتھ شادی کی تھی۔ ان کے دو بیٹے سید صدر الدین اور سید حمید الدین اور دو بیٹیاں ہیں۔

اس موقع پر لبنان کی شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی نے کہا کہ مرحومہ صبر و استقامت کی مثال اور امام موسی صدر کی جہادی سرگرمیوں میں ان کی ایک دوست اور ساتھی کی حیثیت رکھتی تھیں اور مرحومہ نے اپنی آدھی زندگی امام موسٰی صدر کی واپسی کی امید میں گزاری۔

شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی نے امام موسی صدر فاؤنڈیشن کے سامنے سے مرحومہ پروین خلیلی کی تشییع ہفتے کے روز گیارہ بجے اور ان کی تدفین صور شہر حسینیہ الزہراء میں کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ امام موسی صدر کی اہلیہ خانم پروین خلیلی کی ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور مجالس ترحیم کا سلسلہ اتوار سے منگل تک شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی کے دفتر میں جاری رہے گا۔

شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی خانم پروین خلیلی کے انتقال پر لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ امام موسیٰ صدر شیعہ عالم دین اور مجتہد تھے۔ 1928ء میں ایران کے شہر قم میں پیدا ہوئے، تہران یونیورسٹی سے 1956ء میں اسلامی شریعت اور سیاسیات میں ڈگریاں حاصل کیں، اعلی تعلیم کی خاطر نجف چلے گئے، وہاں سے 1960ء میں لبنان کی طرف سفر کیا اور لبنان میں شیعوں کی حالت زار کو دیکھ کر وہیں پر قیام پزیر ہو گئے اور رفاہی کاموں کا اجرا کیا۔ جن میں بہت سے سکولز، چیرٹی سنٹرز شامل ہیں۔ اسرائیل کے حملوں سے شیعہ علاقوں کے دفاع کے لیے امل نامی مسلح تنظیم کی بنیاد رکھی۔ لبنان میں شیعوں کے متحد کرنے کے لیے المجلس الاسلامی الشیعی الاعلی کی بنیاد رکھی۔ 1978ء میں لیبیا کے سرکاری دورے میں اغوا کر لیے گئے اور ابھی ان کے زندہ یا فوت ہونے کا کچھ علم نہیں ہے۔

امام موسیٰ صدر کی شریک حیات خانم پروین خلیلی انتقال کر گئیں/ شیعہ سپریم اسلامی اسمبلی لبنان کا اظہار تعزیت

تبصرہ ارسال

You are replying to: .